Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ : ٹریفک حادثات میں کمی، خلاف ورزیوں میں اضافہ

 
شارجہ: شارجہ میں ٹریفک حادثات میں12فیصد کمی جبکہ خلاف ورزیوں میں 55فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شارجہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کے دوران 14066ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی تعداد6342تھی۔ شارجہ میں وسطی علاقے کی پولیس کے سربراہ کرنل احمد بن درویش نے مقامی اخبار البیان کو بتایا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کی وجہ محکمہ کی طرف سے آگاہی مہم ہے۔ 

شیئر: