Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک اور بس میں تصادم،3ہلاک،10زخمی

جونپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع جونپور کے رام پور علاقے میں مرزا پور روڈ پر ایک ٹرک اور روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے مابین تصادم میں 3افراد کی موت جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جونپور سے مرزا پور جانیوالی بس سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 10زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک شدگان کی بابت معلومات حاصل کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑلیں

شیئر: