Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیر ستان

  راولپنڈی...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں نو تعمیر شدہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان ٹریڈٹرمینل کا افتتاح کیا ۔یہ نیاٹریڈٹرمینل ٹریڈ کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ٹریڈ ٹرمینل مواصلاتی انفراسٹرکچر مارکیٹ کمپلیکس کو سی پیک سے جوڑے گا ۔میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس کو آرمی انجینئرز نے تعمیر کیا ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبے محض شروعات ہیں۔ فاٹا کیلئے ایسے مزید بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں کارروائی،مطلوب دہشت گرد ہلاک

شیئر: