Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا عبد الغفور حیدری کے اعزاز میں تقریب

 خفیہ قوتیں ایم ایم اے کا راستہ نہ روکیں ، انتخابات میں کامیاب ہوں گے
محمد عامل عثمانی
 مکہ مکرمہ - - - جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے اعزاز میں العزیزیہ میں مولانا غلام رسول مینگل نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں تلاوتِ کلام پاک کی سعادت میاں عبیداللہ مردوئی نے حاصل کی اور مولانا رحیم داد گبول نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
     مہمان خصوصی مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال گزرنے کے بعد بھی پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا۔ پاکستان کے شہریوں کی اسلامی نظام مصطفی کی پیاس آج تک نہیں بجھ سکی۔پاکستان کی سیاست ،دفاع اور معیشت امریکہ کی دباؤ کے ماتحت ہے۔ ہمیں امریکہ سے آزادی چاہئیے ۔پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔
    مولانا حیدری نے کہا کہ خفیہ قوتیں متحدہ مجلسِ عمل کا راستہ نہ روکیں ۔ شفاف انتخابات ہوئے تو پاکستانی عوام چاروں صوبوں میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھرپور کامیاب کریں گے۔آخر میں انجینیئرعبدالمنان کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -عسیر ریجن میں غلام فرید چشتی کے اعزاز میں تقریب

 

شیئر: