Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کا فیملی ڈنر، صحافیوں کو مایوسی

بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف جہاں جاتی ہیں، ان کے مداح بھی پہنچ جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک فیملی ڈنر پر کترینہ کو دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گردجمع ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ممبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ پر اپنے والدین اور چھوٹی بہن ایزابیل کے ہمراہ فیملی ڈنر کرنے پہنچیں جہاں انہیں دیکھ کر صحافیوں اور فوٹوگرافرز سمیت بڑی تعداد میں مداحوں نے انہیںگھیر لیا۔ کترینہ ڈنر کے بعد میڈیا سے بات کئے بغیر اپنی فیملی کےساتھ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں، صحافیوں کو مایوسی ہوئی تاہم ان کے کیمرے گاڑی میں بیٹھنے تک ان کا پیچھا کرتے رہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں