Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ ٹیکنالوجی کا شاہکار ڈھانچہ جو منٹوں میں اپنی شکل و صورت بدل سکتا ہے

ٹوکیو....  جاپانی انجینیئروں نے ایک  ایسا تغیر پذیر ڈھانچہ تیار کیا ہے جو  منٹوںمیں اپنی شکل و  صورت  اور ہیئت بدل سکتا ہے۔ 3.7 میٹر قد والی یہ مشین ایک لمحے میں 2نشستی کار کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ جہاں تک  اسکی فنی  صلاحیتوں کا تعلق ہے  تو یہ فی گھنٹہ 100میٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ کار کی  لمبائی 13فٹ اور چوڑائی 4.6فٹ ہے۔  اسے  بنانے والوں کا کہناہے کہ  اب تک انہوں نے اپنی فیکٹری سے باہر اسے چلا کر بھی نہیں دیکھا۔  یہ پہلا موقع ہے کہ میڈیا کے  سامنے اسے پیش کیا جارہا ہے۔  ایک خوبی اسکی یہ ہے کہ کچھ لوگ اس پر سفر بھی کرسکتے ہیں۔ 2نشستی کار کو  اسپورٹس کار کی شکل بھی دی جاسکتی ہے جو کہ  جاپان کے ساحلی علاقے میں  واقع ہے۔  اس پر جو  دو  افراد  سوار ہونگے  ان میں سے ایک ڈرائیو ر ہوگا جو کاک پٹ میں بیٹھے گا  مگر اسے  وائرلیس سے کنٹرول بھی کیا جاسکتا ہے۔  اس کی کارکردگی کے بارے میں جو   وڈیو تیار ہوئی ہے  اسے لوگ بیحد دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاپان کے مشہور ٹیکنیکل صحافی آساہی نے   شائع کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نامعلوم دنیا کے مکین خود اپنے علاقے میں قید ہوجائیں گے

شیئر: