Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت کیخلاف یکم جون سے 10جون تک’’ گاؤں بند‘‘ کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے مودی حکومت کیخلاف مورچہ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف یکم جون سے 10جون تک گاؤں بند رکھے جائیں گے۔یشونت سنہا نے’ بھاوانتر یوجنا‘‘اور مدھیہ پردیش میں کسانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نافذ کی جانیوالی بھاوانتر اسکیم کو ماڈل اسکیم سے تعبیر کیا جارہا ہے مگر اس نے ریاست کے کسانوں کو بھکاری بنادیا۔ سنہا نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں درج تھا کہ حکومت لاگت قیمت  پر 50فیصدسے زیادہ منافع دیگی تاہم اب 2لاگت قیمت پر 50فیصد دینے کی بات ہورہی ہے جو کسانوں کے ساتھ کھلی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات : 450دلتوں نے بودھ مت قبول کرلیا

شیئر: