Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوارسمیت4افرادہلاک

بریلی  ۔۔۔۔۔ضلع بریلی کے آنولہ علاقہ میں ہونیوالے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوارسمیت ایک ہی خاندان کے4افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آنولہ علاقہ میں کل رات ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ چاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ایک زخمی بچے کو فورا اسپتال پہنچایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سرولی علاقہ کے دیو دھن کے رہنے والے کمل ویر،ببلو کی  بیوی ساوتری ، اسکا 4 سالہ بیٹا لویش اور داتا رام کی لڑکی روپ وتی کے طور پر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - - ٹرک اور بس میں تصادم،3ہلاک،10زخمی

شیئر: