Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اربوں کے مقروض تاجر کے 30گوداموں کی نیلامی

دمام .... الخبرمیں ایگزیکٹیو عدالت اور اتقان گروپ نے معروف سعودی سرمایہ کار معن الصانع اور سعد کمپنی کی املاک کی دوسری نیلامی کی تاریخ متعین کردی۔30گوداموں کی نیلامی اتوار کو ہوگی۔ یہ گودام 30لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ سعودی سرمایہ کار پر مقامی افراد کے 11ارب کے قرضے ہیں۔ گوداموں سے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ30گودام انواع و اقسام کے سامان سے بھرے ہوئے ہیں۔25گوداموں میں گھریلو فرنیچر ، دفاتر ، قالین، ڈیکوریشن، تحائف، الیکٹرانک آلات، باورچی خانے کا سامان، گاڑیوں کے فاضل پرزے، تعمیراتی سامان ، سینٹرل ایئرکنڈیشن اور الیکٹرانک زینے وغیرہ محفوظ ہیں۔
 
 

شیئر: