لیڈیز بلدیاتی کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن
ریاض .... مدینہ منورہ کی ایک بلدیاتی کونسل کی چیئرپرسن نہلة صالح مظہر کو بنادیا گیا۔ یہ سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں جنہیں کسی میونسپلٹی یا بلدیاتی کونسل کے اعلیٰ عہدے سے نوازا گیا۔ انہوں نے ”معالی المواطن“ نامی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران اس بات پر شکر اور فخر کا اظہار کیا کہ انہیں مدینہ منورہ کی بلدیاتی کونسل کی اعلیٰ ذمہ داری تفویض کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس بلدیہ کی ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی ہے یہ سعودی عرب میں پہلی لیڈیز بلدیاتی کونسل ہے۔ اسکی تمام ملازمائیں خواتین ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہوگا۔