اے ٹی ایم میں دھماکہ، 14لاکھ نقدی جل کر راکھ
اجمیر۔۔۔۔راجستھان میں ضلع اجمیر کے ساور قصبہ میں نصب اے ٹی ایم مشین کولوٹنے کی غرض سے بدمعاشو ں نے دھماکے سے اڑا دیا جس سے مشین میں آگ لگ گئی ۔اس میں موجود تقریباً14لاکھ روپے جل کر خاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساور قصبہ میں قائم بینک آف بڑودہ کے اے ٹی ایم میں بدمعاشوں نے دھماکہ کیاجس سے مشین اور کیبن تباہ ہوگئے۔ بینک ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایم میں صبح 25لاکھ روپے کی نقدی ڈالی گئی تھی لیکن واقعہ کے وقت اس میں 14لاکھ روپے موجود تھے۔ پولیس اور انسداد بم دستہ موقع پر پہنچ گیا۔پولیس سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے دھماکہ کرنیوالوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔