Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات منہدم کرانے والی خاتون افسر کا قتل

ہماچل پردیش۔۔۔۔۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعدضلع سولن کے کسولی علاقے میں قائم غیر قانونی ہوٹلوں ،عمارتوں اور تجاوزات ختم کرانے کے کام پر تعینات ضلع ترقیات کی معاون افسر شیل بالا ، سرکاری عہدیدار اور کارکنوں پرہوٹل کے مالک نے تقریباً 4راؤنڈ فائرنگ کی ۔ ایک گولی خاتون معاون ضلع ترقیاتی افسر( اے ٹی پی) شیل بالا شرما کے چہرے پر لگی جس سے خاتون افسر کی موقع پر ہی موت ہوگئی ،دوسری گولی عوامی ترقیاتی شعبہ کے اہلکار گلاب سنگھ کے پیٹ میں لگی۔
سولن کے ایس پی موہت چاولا نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعدفرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے پر ایک لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد دھرم پور علاقے میں کارکن جیسے ہی تجاوزات ختم کرانے پہنچے، نارائن گیسٹ ہاؤس کے مالک وجے کمار نے مبینہ طور پر  فائرنگ کرکے شیل بالا کو ہلاک اورایک اہلکارکو زخمی کردیا ۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -خصوصی حیثیت آندھرا پردیش کا حق ہے، نائیڈو

شیئر: