Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی دن میں 30مرتبہ بیمار پڑتی ہے

نائنویلز، ڈینڈی .....  ہر مرض ہی تکلیف دیتا ہے لیکن بعض امراض ایسے ہوتے ہیں جن کی توجیح سامنے نہیں آتی۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک 19سالہ لڑکی کیٹلین وائٹ کے ساتھ ہورہا ہے۔ جو شروع شروع میں پیٹ میں گیس کے مرض کا شکار ہوئی اور اب اس کی حالت اتنی دگرگوں ہوچکی ہے کہ دن بھر اسے پیٹ کی تکلیف میںمبتلا ہونا پڑتا ہے اور دن بھر میں کم از کم 30بار وہ اپنا پیٹ پکڑ کر بیٹھ جاتی ہے۔ مقامی اسپتال کے ڈاکٹرو ںنے  صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور قابل علاج قرار دیدیا ہے۔ جسکی وجہ سے یہ لڑکی زندگی سے مایوس ہوچکی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگر کسی اچھے اسپتال میں اچھی طرح اس کا علاج نہ ہوا تو وہ 6 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گی۔ سردست وہ بظاہر  ٹھیک لگتی ہے مگر اسکا وزن رفتہ رفتہ کم ہوکر صرف 6اسٹون رہ گیا ہے۔ قد اب بھی 5فٹ 5انچ ہے اور وہ اسکوٹی وغیرہ بھی چلا لیتی ہے۔ بہت سے ماہرین امراض شکم کا کہناہے کہ اسکی موجودہ حالت سے پتہ چلتا ہے کہ اسکا پیٹ جزوی طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔ نائنویل  اسپتال کے ڈاکٹروں نے 2014-15 ء میں کئی بار اسے ٹیوب کے ذریعے کھانے پینے کی چیزیں دینے کی کوشش کی  مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔ لڑکی کو ڈر ہے کہ کہیں اس کے پیٹ کے اندر خون کا رسائو نہ ہورہا ہو۔
مزید پڑھیں:- - - -واشنگ مشینیں جرابیں نگل لیتی ہیں، خاتون خانہ نے سراغ لگالیا

شیئر: