وزیر حج سے فرانسیسی دانشور حکیم القروی کی ملاقات
جدہ(یوسف بلوچ) وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے بدھ کو جدہ میں فرانس کے سیاسی دانشور حکیم القروی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط اور حج امور دفاتر کے ڈائریکٹر جنرل حسنی بوسطجی بھی موجود تھے۔ انہوں نے سعودی حکومت کی زیر قیادت ضیوف الرحمن کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے صرف کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔