Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم اور آنند آہوجا کی شادی

سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یہ جوڑا ایک ہفتے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ گزشتہ 3 دن سے ممبئی میں موجود سونم کپور کے گھر کی تزئین و آزائش کے بعد یہ چہ میگوئیاں تیز ہوگئی تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔اب سونم کپور اور آنند آہوجا کے اہل خانہ نے ان کی شادی سے متعلق مشترکہ بیان جاری کردیاہے جس میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی جس میں نہ صرف وہ خود رقص کریں گی بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بالی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔
 

شیئر: