صوفیہ حیات شوہر سے علیحدہ
ہندوستانی ٹی وی ریالٹی شو ”بگ باس“ کے 7ویں ایڈیشن میں شرکت سے شہرت حاصل کرنے والی صوفیہ حیات نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ صوفیہ حیات نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ تم نے مجھے کہا تھا کہ تم انٹیریئر ڈیزائنر ہو اور محلوں کو خوبصورت بناتے ہو لیکن تم نے جھوٹ بولا بلکہ تم تو قرض میں ڈوبے ہوئے ہو۔ تم نے کہا تم مجھ سے محبت کرتے ہو، وہ بھی جھوٹ تھا حالانکہ محبت جھوٹ نہیں بولتی اور چوری نہیں کرتی۔ ہر کسی نے مجھے خبردار کیا کہ کسی ایسے شخص سے شادی مت کرو جس کے پاس رہنے کیلئے گھر اور پیسہ نہیں لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی ۔میں محبت پر یقین رکھتی تھی لیکن تم نے مجھے غلط ثابت کردیا اس لئے میں تمہیں اپنے گھر اور زندگی سے نکال رہی ہوں ، میں نے سبق سیکھا ہے کہ اب اس شخص سے شادی نہیں کروں گی جو میرے برابر نہیں ہو گا۔ جو میرے ساتھ کھڑے ہونے کے قابل نہ ہو ۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات نے فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔