Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ممتاز کے انتقال کی خبر افواہ ہے ، تانیا

 بالی وڈکی ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کے انتقال کی افواہیں ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ ممتاز انتقال کرگئی ہیںتاہم اس کی تردید اداکارہ ممتاز کی بیٹی تانیا نے سماجی رابطہ اکاونٹ کے ذریعے کی ہے ۔تانیا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بالکل صحتمند ہیں، انتقال کی خبرجھوٹی ہے۔تانیا نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں اداکارہ ممتاز ہشاش بشاش دکھائی دے رہی ہیں۔
 

شیئر: