Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں شدید گرمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

     حیدرآباد- - - - - حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں کافی بڑھ گئی ہے ،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کے نتیجہ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بچے گھروں میں انڈور گیمس اور بزرگ افراد دھوپ سے بچنے کیلئے ٹی وی کے سامنے یا پھر اخبار لے کر پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔نوجوان شہر کے مختلف علاقوں کے سوئمنگ پولزجاکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔مزدور اور سڑکوں پر کام کرنیوالے افراد چلچلاتی دھوپ میں کام کرنےپر مجبور ہیں جس سے انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔ درجہ حرارت 42ڈگری  ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کا  فی الحال کوئی امکان نہیں ۔محکمہ نے واضح کیا کہ  تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم ،نرمل ، نظام آباد ،کاما ریڈی ، میدک ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، پدا پلی اور منچریال میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔
مزید پڑھیں:- - - -علی گڑھ یونیورسٹی میں جناح کی تصویر ہٹانے پر ہنگامہ اور فائرنگ،2طلبہ زخمی

شیئر: