Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکل کے ذریعے ممبئی سے نیپال تک سفر کرنیوالا نوجوان

مہاراشٹر۔۔۔۔مہاراشٹر کے شہر پوناکا رہنے والا 25سالہ نوجوان چھتیج وچارے گزشتہ ہفتے سائیکل کے ذریعے ممبئی سے بنگال، نیپال اور بھوٹان کا سفر کرکے واپس پہنچ گیا۔
٭چھتیج وچارے نے پونا کے وی ایم سی سی کالج سے بی کام کی تعلیم حاصل کی ۔نوجوان کا خواب تھا کہ وہ زندگی میں کچھ مختلف کارنامہ انجام دے ۔اس خواب کی تکمیل کیلئے 4ماہ قبل 26جنوری کو سائیکل پر سفر کاآغاز کیاتھا۔
٭چھتیج سائیکل کے ذریعے ممبئی سے مغربی بنگال، پھر بھوٹان ، نیپال اور ماؤنٹ ایوریسٹ کے بیس کیمپ تک 8ہزارکلومیٹرکا سفر طے کیا۔سفر مکمل کرکے پونا واپس آنے پر اس کا زبردست استقبال کیا گیا۔

٭چھتیج نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019ء میں وہ ہند سے یور پی ممالک اور وہاں سے پوری دنیا کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

٭چھتیج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال زندگی کا ایک خواب پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور آئندہ پوری دنیا کا سفرسائیکل سے طے  کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرچاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:- - - -مافیا ڈان چھوٹا راجن سمیت 9ملزمان کو عمر قید کی سزا

شیئر: