Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس بی سی کے رمضان پروگرام

ریاض .... ریڈیو ٹی وی کارپوریشن نے نئے سعودی چینل ایس بی سی کے رمضان پروگراموں کا اعلان کردیا۔ نئے چینل کا افتتاح یکم رمضان المبارک کو ہوگا۔ اسکے پروگرام سعودی خاندان کی روایات ، اقدار اور سعودی وژن 2030سے ہم آہنگ ہونگے۔ ایس بی سی چینل کے پروگرام سعودی عملے نے تیار کئے ہیں۔ یہ سب پیشہ ور ہیں، تجربہ کار ہیں۔ ابلاغ کی دنیا میں اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ نئے چینل کی نگر انی ریڈیو ٹی وی کے چیئرمین داﺅد الشریان کرینگے۔ چینل سے ٹی وی سیریل پیش کئے جائیں گے۔ دنیا کی 30مشہور مساجد پر ایک پروگرام ہوگا۔ مملکت کے ممتاز علماءمیں سے شیخ عبدالرحمن السدیس، شیخ صالح المغامسی جیسی شخصیات پروگرام پیش کرینگی۔ ڈرامے ہونگے۔ کھانوں سے متعلق ایک پروگرام ہوگا۔ رمضان کی بابت استفسارات اور جوابات پر مشتمل ”فتویٰ رمضان“ پروگرام ہوگا۔
 

شیئر: