Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4ججوں کی سرزنش

ریاض ... باخبرذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے 3خلاف ورزیوں پر 4ججوں کو اعلیٰ عدالتی کونسل سرزنش کیلئے بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ان ججوں نے عدالت سے رجوع کرنے والوں کے مفادات کو متاثر کرنے والی خلاف ورزیاں کی تھیں ۔ ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، کام میں لاپروائی برتی۔ اعلیٰ عدالتی کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ انسپکٹر نے آن لائن ریکارڈ چیک کرکے ججوں کے خلاف ثبوت حاصل کرلئے۔ اطلاعات کے مطابق چاروں ججوں کو انتباہ بھی دیا جاسکتا ہے او ربرطرفی کا بھی امکان ہے۔
 
 

شیئر: