Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف دنیا بھر میں زیتون کا سب سے بڑا زرعی فارم

مکہ مکرمہ ...الجوف زرعی کمپنی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی۔ الجوف کو پوری دنیا میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے سب سے بڑے زرعی فارم کی سرپرستی کا اعزاز حاصل ہوگیا۔کمپنی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ اس حوالے سے ریاض میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل شریک ہوئے۔ کمپنی کے عہدیدار عبدالعزیز الحسین نے بتایا کہ انکی کمپنی کو یہ اعزاز 10سالہ عمل پیہم کی بدولت ملا ہے۔ یہ کمپنی 7730ہیکٹر کے رقبے میں 50لاکھ سے زیادہ زیتون کے درخت لگائے ہوئے ہے۔
 
 

شیئر: