یوکرین نے روس پر پابندیوں کی مدت میں توسیع کردی
کیف۔۔۔یوکرین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کی جانب سے عائد پابندیوں کو مربوط کیا جائےگا۔ ان پابندیوں کی زد میں روسی کمپنیاں اور مختلف شخصیات آئیں گی۔ یوکرینی صدر نے یہ اعلان سلامتی و دفاع کے ملکی ادارے سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔