Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانپ کا زہر نکالنے کیلئے گوبر سے ڈھانپےجانیوالی عورت ہلاک

بلند شہر.... یہاں رہنے والی ایک عورت  جسے سانپ نے ڈس لیاتھا گوبر میں گھسا دیئے جانے کی وجہ سے  دم گھٹنے کے سبب ہلاک ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ 35 سالہ دیویدری لکڑیاں کاٹنے جنگل گئی تھی کہ ایک سانپ نے اسکے ہاتھ پر ڈس لیا اور سپیرے نے زہر نکالنے کیلئے گوبر میں گھسانے کا بھونڈا مشورہ دیا تھا۔ اسے سانپ کاٹنے کی خبر علاقے  میں جنگل کی آگ  کی طرح پھیل گئی۔ بیوی کی ایسی حالت دیکھ کر اسکے شوہر مکیش نے ایک سپیرے کو طلب کیا  مگر اس نے جو نسخہ بتایا وہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سپیرے کا کہنا تھا کہ اگر اس عورت کو گوبر کے انبار میں گھسا کر کچھ دیر رکھا جائے تو گوبر اسکا سارا زہر کھینچ لے گا مگر دیویندر ی گوبر کے تلے دبی حالت میں صرف 75منٹ بعد ہی فوت ہوگئی۔ بعد میں سپیرا یہ عذر پیش کرنے لگا کہ اس پر زیادہ گوبر ڈالدیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسکا دم گھٹ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے تھے اور سب مدد کے طور پر اپنے ساتھ تھوڑ ا تھوڑا گوبر اٹھا کر لائے تھے اور بے ہوش دیویندری پر ڈالتے رہے مگر ساری کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ مکیش کا کہناہے کہ گھر میں کھاناوغیرہ پکانے کیلئے لکڑی ختم ہوگئی تھی  اور وہ اسی لئے لکڑیاں کاٹنے جنگل میں گئی تھی کہ سانپ  نے اسے کاٹ لیا۔ مکیش کے بیان کے مطابق اس نے اپنی بے ہوش بیوی پر کچھ ادویہ استعمال کیں اور سفوف بھی کھلایا اور جس جگہ سانپ نے کاٹا تھا اسکے گرد رسیاں باندھ دیں ۔ ساری چیزیں ٹھیک جارہی تھیں مگر سپیرے نے اسے گوبر میں ’’دفنانے‘‘ کا مشورہ دیکر اسکی جان لے لی۔ مراری نامی سپیرا علاقے کا مشہور سپیرا ہے۔ مکیش کاکہناہے کہ اسے بیوی کے بعد اپنے 5بچوں کی دیکھ بھال پر سارا وقت خرچ کرنا پڑیگا جس سے  اس کی روزی روٹی کا سلسلہ بھی ختم ہوجائیگا۔ادھر علاقے کے تھانیدار آنند ویر کا کہناہے کہ انہیں اب تک کسی عورت کے سانپ کے کاٹنے اور گوبر سے مرجانے کی کوئی اطلا ع نہیں ملی فی الحال اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اساتذہ ملک کے خالق ہوتے ہیں، یوگی

شیئر: