دیوے گوڑا کی شان میں وزیر اعظم مودی کی قصیدہ خوانی
بنگلور۔۔۔۔کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی بیان بازیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ ساتھ ہی نئی سیاسی صف بندی شروع کردی گئی ہیں۔ کرناٹک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی قصیدہ خوانی کی۔دیوے گوڑا نے بھی وزیر اعظم کی باتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کسی صوبے میں جاتے ہیں وہاں کے حالات کو سمجھتے ہیں اور اس کے مطابق بات کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ دیوے گوڑا جب بھی گھر آتے ہیں تو ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر استقبال کرتا ہوں ۔جب جاتے ہیں تو انہیں گاڑی میں بٹھا کر رخصت کرتا ہوں چہ جائیکہ وہ ہمارے سیاسی حریف ہیں مگر وہ ہمارے لئے قابل احترام رہنما ہیں۔دیوے گوڑا نے انتخابی سمجھوتے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ مل کرانتخابات نہیں لڑینگے بلکہ اکیلے دم پر حکومت بنائیں گے ۔باخبر ذرائع کے مطابق کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 12مئی کو اورنتائج کا اعلان 15مئی کوکیا جائیگا۔