Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی متعددکمشنریوں میں چھاپے، 155خلاف ورزیاں ریکارڈ

     ریاض- - - - - وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت مکاتب العمل نے الخرج ، الافلاج ،وادی الدواسر ، الزلفی، الغاط ، المجمعہ، عفیف ،شقراء، المزاحمیہ، الدوادمی، السلیل، حوطہ بنی تمیم اور سدیر میں 150اداروں پر چھاپے مار کر 155خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ تفصیلات کے مطابق چھاپے اچانک مارے گئے۔ محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 19تارکین پکڑے گئے۔ 150اداروں کو انتباہ جاری کئے گئے۔ 155خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ الدریہ کے شادی گھر میں محنت قوانین کی 33، 36، 38اور 39ویں دفعات کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ریاض ریجن میں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل احمد المطوع نے مقامی شہریوں سے کہا کہ وہ قوانین محنت کی خلاف ورزی کے خاتمے میں وزارت محنت سے تعاون کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مملکت فوج پر خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک

شیئر: