Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں زائرین حرم کیلئے 10ہزار سے زیادہ خدام تعینات

    مکہ مکرمہ- - - - - - مسجد الحرام او رمسجد نبوی شریف امور کی اعلیٰ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین حرم کیلئے 10ہزار سے زیادہ خدام تعینات کر دیئے۔ علاوہ ازیں صفائی کارکن بھی کثیر تعداد میں مقرر کر دیئے گئے۔ انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ رمضان کی تیاریاں کافی پہلے سے کی جارہی تھیں۔ تمام اسکیموں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ زائرین حرم کو 24گھنٹے بہترین خدمات مہیا ہوں گی۔ مطاف ، صفا و مروہ، چھتوں ، تہ خانے ، شاہ فہد اور تیسری سعودی توسیع والے حصوں ، حرم شریف اور اس کے صحنوں وغیرہ میں مطلوبہ خدمات 24گھنٹے مہیا ہوں گی۔ رمضان میں حرم شریف کے 210۔ مسجد نبوی کے 100 دروازے ، حرم شریف کے 28الیکٹرانک زینے، مسجد نبوی کے 4الیکٹرانک زینے، معذوروں کی آمدورفت کیلئے 38راستے، خواتین کے لئے 7دروازے کھلے رہیں گے۔ حرم شریف میں آب زم زم کی سبیلیں، مسجد نبوی میں 60، حرم شریف میں زم زم کے25ہزار کولر اور مسجد نبوی شریف میں 23ہزار ہوں گے۔زائرین کو 10ہزار عام وہیل چیئر اور  بیٹری سے چلنے والی 700چیئر مہیا ہوں گی۔ ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ حرمین شریفین میں ممتاز علماء اور اساتذہ دینی درس دیں گے۔ قرآن پاک کے نسخے ، دینی کتابچے مختلف  زبانوں میں حرمین شریفین میں جمعہ کے خطبات کے ترجمے تقسیم کئے جائیں گے۔ بزرگ معتمرین اورزائرین کی سہولت کیلئے گولف گاڑیاں ہوں گی۔ السدیس نے اطمینان دلایا کہ حرمین شریفین کے دالانوں او رراہداریوں میں زائرین کا استقبال خوشبویات سے کیا جائے گا۔ السدیس نے بتایا کہ اب  ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7ہزار افراد طواف کر سکیں گے۔ تیسری سعودی توسیع  کے 80فیصد حصے سے استفادہ کیا جائے گا۔ حرم شریف کے صحنوں میں موسم خوشگوار رکھنے کیلئے 600پنکھے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -اقتصادی و ترقیاتی کونسل نے معیاری طرز معاشرت پروگرام 2020جاری کردیا

شیئر: