سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی
اسلام آباد...سرکاری اسکیم کے تحت حج کیلئے دوسری قرعہ اندازی جمعہ کی سہ پہر ہورہی ہے۔مذہبی امو ر وبین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمد یوسف قرعہ اندازی کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق80 سال اور اس سے زائد عمر کے درخواست گزار وں کو قرعہ اندازی کے بغیرکامیاب قراردیاجائے گا۔ جو لوگ گزشتہ3 سال کے دوران قرعہ اندازی میں ناکام رہے انہیں بھی قرعہ اندازی کے بغیر حج ادا کرنے کاموقع دیاجائے گا۔یاد رہے کہ یکم مارچ کو وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد حج کوٹے کی قرعہ اندازی کی تھی۔ 87 ہزار 813 خوش نصیب کامیاب قرار پائے تھے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوسری قرعہ اندازی کی جا رہی ہے۔