صرف دلتوں کے گھر کھانا کھانے سے کام نہیں چلے گا
نئی دہلی۔۔۔۔دلتوں سے اپنائیت کا مظاہرہ کرنے اور ان کے گھر جاکر کھانا کھانے پر سنگھ کے رہنما ؤں نے ناراضی کا اظہار کیاہے۔آر ایس ایس صدر نے کہا کہ دلتوں کے گھر جاکر کھانا کھانے سے کام نہیں چلے گا۔ سنگھ ذرائع کے مطابق دہلی میں ہونیوالی سنگھ کی میٹنگ میں موہن بھاگوت نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہواروں کے موقع پر دلت خواتین کو اپنے گھر بلاکر رسموں میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں مگر کیا ہم اپنی خواتین کو بھی ان کے گھروں پر بھیجتے ہیں؟ صدر نے کہاکہ کوئی بھی تحریک اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک دونوں جانب سے یکساں معاملے نہ اپنائے جائیں۔