ماں کو زدوکوب کرکے بہو،بیٹے نے گھرسے نکال دیا
شاملی۔۔۔۔کہا جاتا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے سے انسان مرسکتا ہے ۔ اگر انسان کو تربیت نہ ملے تو انسانیت کی موت ہوجاتی ہے۔گزشتہ روزسڑک پر بوڑھی خاتون بے یارومددگار بھٹک رہی تھی جسے پولیس اہلکار اسپتال کے وارڈ میں داخل کرائے بغیر چھوڑ کر چلے گئے جہاں کوئی پرسان حال نہیں تھا۔دوسرے دن شہر کوتوالی میں تعینات ہوم گارڈ اوکار نے ضعیفہ کو سی ایچ سی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا۔ ضعیفہ نے اپنا نام سگروبتایا جو مظفر نگر کی رہنے والی ہے۔اس نے دلدوز داستان سناکر لوگوں کو آبدیدہ کردیا۔ اسپتال کے ڈاکٹر رام نیواس نے بتایا کہ اس کے چہرے پر گہری چوٹیں ہیں جبکہ دائیں پیر میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے سنگین زخم ہے۔اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچایا لیکن تھانہ انچارج نے انہیں لینے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بوڑھی ماں 2،4دن سے بھوکی بھٹک رہی تھیں ۔ اسپتال نے انہیں کھانا کھلایا اور علاج و معالجہ کیا۔کتے کے کاٹنے کی وجہ سے بیٹے اور بہو نے ماں کو پاگل قراردیکر گھر سے نکال دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ سے یہ بات واضح ہوئی کہ خاتون میں ربیز کے جراثیم موجود نہیں۔