Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

چھپرہ۔۔۔۔بہار کے ضلع سارن کے علاقے چینوا کے نزدیک چھپرہ سیوان شاہراہ پر سڑک حادثے میں2موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔ وہ شادی کارڈ احباب و رشتے داروں میں تقسیم کرکے واپس آرہے تھے کہ ٹرک نے شدید ٹکر ماردی۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنیوالے نوجوان گجیندر یادو کی شادی 11مئی کو ہونیوالی تھی ۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ٹرک اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے  چھپرہ کے صدر اسپتال بھیج دی۔ حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور سڑک جام کرکے آنے جانیوالی گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرنے اورحالات کو کنٹرول میں کامیاب ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد میں شدید گرمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

شیئر: