Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ معاملے پر اقلیتی کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری

نئی دہلی۔۔۔۔مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کی مخالفت میں کل ہندویووا واہنی کے کارکنوں کے مظاہرے اور پولیس کے لاٹھی چارج میں بعض طلبا کے زخمی ہونے کے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن نے اے ایم یو کے وائس چانسلر اور ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اے ایم یو کے سابق طلباء رہنما ؤں کی تنظیم اے ایم یو اسٹوڈنٹس لیڈر فورم کی شکایت کے بعدکمیشن کے چیئرمین غیورالحسن رضوی نے بتایا کہ معاملے میں شکایت آئی ہے، اس پر اے ایم یو کے وائس چانسلر اور علی گڑھ کے ڈی ایم کو نوٹس جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دیوے گوڑا کی شان میں وزیر اعظم مودی کی قصیدہ خوانی

شیئر: