ہیڈ کانسٹیبل کا تلوار سے قتل
جے پور۔۔۔۔راجستھان کے جالور علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم بدمعاشوں نے تلوار سے حملہ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو قتل کردیا۔ تھانہ انچارج سریندر سنگھ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ہیڈ کانسٹیبل سونا رام کو میرا داتا روڈ پر حادثہ ہونے کی اطلاع دیکر بلایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سونا رام موقع پر پہنچے جہاں گھات لگائے بیٹھے ہوئے بدمعاشوں نے ان پر چاقوؤں اور تلواروں سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔ سونا رام پر حملے کی خبر ملنے پر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لہولہان کانسٹیبل کو جالور کے اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کی حالت اتنی سنگین تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔