والدہ امیر بندر جامع مسجد کا افتتاح
ریاض۔۔۔۔آج جمعہ 18شعبان کو امیر بندر بن عبدالعزیز کی والدہ کی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ ریاض شہر کے الندیٰ محلے میں ابوبکر الصدیق روڈ پر واقع ہے۔ اس مسجد سے کئی محلوں کے لوگ فیضیاب ہونگے۔ یہاں میتوں کی تجہیز و تکفین کا مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔