Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری ہونےو الے بری ہو رہے ہیں،نواز شریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک میں جنہوں نے بری ہونا ہے وہ بری ہورہے ہیں اور جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عوام کے محافظوں پر تشدد کرنے والوں کو بری کرنے سے کیا تاثر جارہا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ان پر مقدمہ چلا لیکن بری کردیا گیا ۔ مجھے اہلیہ کی تیمارداری کرنے کے لئے جانے کی اجازت نہیں ملتی۔عجیب منطق ہے۔ایٹمی دھماکہ کرنے، موٹرویز بنانے اور بجلی کے کارخانے لگانے والا نااہل ہے۔کون اہل اور کون نااہل۔کون کرپٹ ہے اور کون نہیں، اس کا عوام اس کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے الیکشن میں ایک ماہ تک تاخیر کا کہا ہے۔یہی بات دو صاحبان پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔عمران خان کو لاہور جلسے میں عوام کی پذیرائی نہیں ملی۔ اسی لئے وہ الیکشن کے التوا کی بات کررہے ہیں ۔ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ کیا ایک گھڑی بھی الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے ۔ 
مزید پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس،عمران ´خان بر ی ہوگئے

شیئر: