شام اور قطر کے تعلقات بحال
واشنگٹن۔۔۔۔برطانوی جریدے انڈپنڈنٹ نے انکشاف کیا کہ قطر نے شامی نظام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلئے۔اخبار مذکور کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے ایک خفیہ ملاقات کے دوران شامی صحافیوں کو اطلاع دی کہ قطر اور شام کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ بشار الاسد نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔