الجوف میں نئے انٹر نیشنل اسکول
الجوف ۔۔۔۔الجوف کے علاقے میں انٹر نیشنل اسکولز اور تعلیمی مراکز تعمیر کرنے کیلئے 16معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔ گورنر جوف شہزاد ہ بدر بن سلطان نے سکاکا شہر کے کنگ عبداللہ کلچرل سینٹر میں ’’تعلیم میں سرمایہ کاری فورم‘‘کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ موجود تھے۔ وزارت تعلیم اور سرمایہ کاروں نے الجوف میں تعلیمی مراکز اور انٹر نیشنل اسکولز قائم کرنے کیلئے 16معاہدے کئے۔ یہاں 49منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔