سعودی بجلی کمپنی نے مدینہ منورہ میں 5بدعنوان عہدیداروں کو برطرف کر دیا
مدینہ منورہ..... سعودی بجلی کمپنی نے مدینہ منورہ میں کمپنی کے 5بدعنوان عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔ مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے مرتکب ہوئے تھے۔ بجلی کمپنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ برطرف کئے جانیوالے عہدیدار اہم مناصب پر فائز تھے۔ مختلف منصوبوں میں انتظامی او رمالی بدعنوانی کے شبہات پر حقیقت حال دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ٹھیکیداروں کے ساتھ منافع، ٹھیکے دلانے اور ٹھیکے دلانے میں ساز باز کے مرتکب ہوئے تھے۔ پروجیکٹ مقررہ وقت پر مکمل نہیں کرائے گئے۔ جو اسٹینڈرڈ طے کئے گئے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ بجلی کمپنی کے اثاثوں کا ضیاع ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 5عہدیدارو ںکی چھٹی کر دی گئی ہے جبکہ دیگر کو انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ برطرف عہدیداروں کی جگہ نئے ذمہ دار کام نمٹانے کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔