Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کر سکتے ، احسن اقبال

نارووال... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ کا ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ۔ قومیں دھرنے اورجھوٹے نعرے لگانے سے نہیں بلکہ امن اور ترقیاتی منصوبوں سے ترقی کرتی ہیں۔ پنجاب میں شہباز شریف نے 11 ماہ میں میٹرو بنادی لیکن خیبر پختونخوا حکومت چار سال میں میٹرو کا جنگلہ نہیں بناسکی۔نارووال میں لاہور، سیالکوٹ، نارووال موٹروے لنک روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن )وعدے نہیں عمل کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن )کےخلاف جتنی مرضی سازشیں کی جائیں 2018 میں عوام ہمیں ہی ووٹ ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ترقی یافتہ قوموں کے پاس اگر عمران خان ہوتے تو وہ ملک ترقی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے پیچھے انفرا اسٹرکچر کی بنیادی حیثیت ہے ۔ جس علاقے میں سڑک نہیں جاتی وہ علاقہ فالج زدہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوجس چیز کا تجربہ نہیں وہ کھیل نہ کھیلیں۔ پاکستانی قوم جانتی ہے کون کس کام کا اہل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 3 فیصد پر ملی جو آج 6 فیصد تک پہنچ چکی ۔ توانائی کے شعبے میں تقریباً خودکفیل ہو چکے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ تبدیلی اسے کہتے ہیں۔ کنٹینر پر کھڑے ہونے کو تبدیلی نہیں کہتے۔
مزید پڑھیں:اب بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں،چوہدری نثار

شیئر: