اجزا
گوشت آدھا کلو
چاول آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچیں چھ سے آٹھ عدد
لونگ چار سے چھ عدد
دار چینی دو انچ کاٹکڑا
ہری مرچی چھ سے آٹھ عدد
ہرا دھنیا آد ھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
ترکیب: گوشت کو صاف دھو کر چار پیالی پانی ڈال کر ابالنے رکھ دیں، جب ابال آ جائے تو اس میں سونف ، دھنیا ، ثابت کالی مرچ اور ایک پیاز ڈال دیں ۔ پانی جب تین پیالی رہ جائے تو گوشت نکال کر علیحدہ رکھ لیں اوریخنی کو چھان لیں۔ ہرا دھنیا ، پودینہ اورہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں،لونگ اور دار چینی ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔ اس میں ادرک، پسا ہوا ہرا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔ پھر چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یخنی ڈال دیں ۔ درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔