Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنگر برگر گھر پر بنائیں

اجزاء۔
چکن فلے۔آدھا کلو
کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
چائنیز سالٹ (اجینو موٹو)۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
ویسٹر شائر ساس۔دو چائے کے چمچ
تیل۔حسب ضرورت
بیٹر کے لیے:
میدہ ۔دو چائے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلور۔دو کھانے کے چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
چاول کا آٹا۔دو کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی۔ حسب ضرورت
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
کوٹنگ کے لیے :
کارن فلیکس۔ ایک کپ
بریڈ کرمبز۔ ایک کپ
بن۔ حسب ضرورت
مایونیز۔ حسب ضرورت
سلاد کے پتے۔ حسب ضرورت
چیز سلائس۔ حسب ضرورت
ترکیب۔چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
بیٹر کے لیے :  بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔
کوٹنگ کےلئے : کوٹنگ کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں۔
میری نیٹ کیے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔اب اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

شیئر: