Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحرمین ٹرین 16شوال سے چلنے لگے گی

جدہ .... وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد 16شوال سے الحرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلائی جائیگی۔ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا۔ العامودی نے توجہ دلائی کہ تدریجی طور پر یہ کام انجام دیا جائیگا۔ 2019ءکی پہلی سہ ماہی میں حرمین ٹرین پور ی قوت سے چلنے لگے گی۔ جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12نیشنل ایئرپورٹ جدید خطوط پر استوار کئے جائیں گے ا ور نئے ایئرپورٹ بھی قائم ہونگے۔ جدہ کا نیا کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ محدود پیمانے پر اس ماہ شروع کردیا جائیگا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبرسے شروع ہونگی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: