Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین امریکہ کو بچانے کےلئے کسی معجزاتی امیدوار کی توقع نہ رکھیں،مشیل اوباما

لاس اینجلس..... سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے خواتین پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کو بچانے کےلئے کسی معجزاتی امیدوار کی توقع نہ رکھیں ۔ ایک با ر پھر عندیہ دیا کہ انکا صدارت کےلئے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں جیسا کہ کچھ لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں ۔ 54سالہ سابق خاتون اول کو لاس اینجلس میں خواتین کا امریکہ سمٹ کے نام سے ہونیوالی کانفرنس میں ایک راک اسٹار کے طور پر استقبال کیا گیا جس میں تقریباً تمام خواتین شریک تھیں ۔ انکا کہنا تھا”یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ کون ملک چلارہاہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ترقی کےلئے گھر اور کام کے مقامات سمیت جہاں بھی ہوں، کام کریں۔ انہوں نے کہا ”ہمیں ایک شخص کا انتظار نہیں کرنا چاہئیے کہ وہ ہمیں بچائے گا۔ہم نے باراک اوباما کےلئے ووٹ دیا اور انہوں نے نسل پرستی کو ختم نہیں کیا ۔ 
 
 

شیئر: