سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری بنگلہ خالی کردیں، سپریم کورٹ
نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے یوپی کے سابق وزرائے اعلیٰ کو سرکاری بنگلے خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کوئی بھی شخص وزیر اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعدعام آدمی کے برابر ہوجاتا ہے۔عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو یوپی حکومت کیلئے جھٹکا تصور کیا جارہا ہے۔عدالت عظمیٰ نے عوامی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ صادرکیا۔عدالت نے یوپی کے سابق وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ الاؤنس وغیرہ کو بھی منسوخ کردیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ یوپی حکومت نے قانون تبدیل کرکے جو نیا لائحہ عمل مرتب کیا تھا وہ غیر آئینی ہے۔ اس فیصلے کے بعد جن سابق وزرائے اعلیٰ کو بنگلہ خالی کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے جاری کیا ہے اُن میں ملائم سنگھ یادو، راج ناتھ سنگھ( مرکزی وزیر داخلہ)، بی ایس پی سپریمو مایاوتی، کلیان سنگھ( راجستھان کے گورنر )، نرائن دت تیواری شامل ہیں۔