Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں سلاٹر ہاؤس کی قانونی لڑائی طو ل پکڑ گئی

    لکھنؤ۔۔۔۔ریاست میں سلاٹر ہاؤس کی قانونی لڑائی اب اور طویل ہوتی جا رہی ہے جہاں ایک طرف ریاستی حکومت نے سلاٹر ہاؤس پر پا کو مستقل بندی عائدکرنے کا آر ڈیننس جا ری کیا ہے وہیں دوسری جانب سلاٹر ہاؤس کی باز یابی کی لڑائی لڑنے والی تنظیموں نے حکومت کے اس آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری آر ڈیننس کے مطابق بلدیہ اور نگر پنچایت سے سلاٹر ہاؤس چلانے کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ہائی کورٹ میں عرضی گزاروں کے وکیل فرمان نقوی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری آر ڈیننس میں کئی قانونی خامیاں موجود ہیں۔نئے آر ڈیننس کے مطابق اب سلاٹر کو کھولنے اور اس کو چلانے کیلئے ریاستی حکومت سے لائسنس لینا ہوگا۔سلاٹر ہاؤس کی بازیابی کیلئے قانونی لرائی لڑ نے والے افراد کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت بلدیہ اور نگر پنچایت کے اختیارات کو نہیں چھین سکتی۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون وکیل نےعدالت میں خود کشی کی دھمکی دیدی

 

شیئر: