معتمرین کے اعزاز میں حافظ سید علی عباس حسینی کی استقبالیہ تقریب
مولانا غوث محی الدین قادری المعروف اعظم پاشاہ مہمان خصوصی تھے
مدینہ منورہ ( ابو انصاری )- - - - - مدینہ منورہ میں حافظ سید علی عباس حسینی قادری (پروپرائٹر برائیڈڈے ٹورس اینڈ ٹروایلس )نے حیدرآباد دکن سے عمرہ پر آنے والے علماء ، حفاظ اور اکابرین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاجس کی صدارت صدر بزم اتحاد گلوبل احمد الدین اویسی نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی مولانا غوث محی الدین قادری المعروف اعظم پاشاہ تھے ۔
حافظ سید علی عباس نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کررہے ہیں ۔
احمدالدین اویسی نے کہاکہ یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی ہمیں خدمت کا موقع ملتا ہے۔ یقینا یہ شرف منجانب اللہ تبارک و تعالیٰ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معتمرین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت حرم شریف میں عبادتوں میں گزاریں ۔ مہمان مولانا اعظم پاشاہ نے کہا کہ اللہ نے اپنے گھر بلاکر ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کا ایک سنہری موقع عنایت کیا ہے۔ ہم اسکے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور عہد کریں کہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں گے۔
تقریب میں جنید ، سید درویش محی الدین ، حافظ ڈاکٹر سید سلطان محی الدین ، سید فصیح اللہ حسینی ، سید صفی الدین ، ڈاکٹر محمد عماد الدین ، سید مجاہد حسینی ، شاہ علی قادری ، انور احمد ، دستگیر خان ، نواز خان ، محمد عقیل کمال ، چاند پاشاہ ، فیروز ، حافظ عبدالقیوم اور معتمرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔