Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خواتین_کبڈی_میں

سپر کبڈی لیگ میں خواتین کے اعزازی میچز کو پاکستانی اسپورٹس شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے پاکستانی خواتین کی کھیلوں کے میدان میں نمائندگی کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا۔
سیدہ طوبیٰ علی نے ٹویٹ کیا : ہماری لڑکیاں شام 5 بجے قذافی   اسٹیڈیم میں اس دقیانوسی سوچ کی نفی کرنے جارہی ہیں کہ کبڈی صرف مردوں کا کھیل ہے۔
فیضان لاکھانی نے کہا : لاہور والو!آپ سب کو اس کھیل کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
ارسلان علی کے مطابق : اس سال ہونےوالا ایگزیبیشن میچ اگلے سال پوری لیگ بن کر سامنے آئےگی۔ میں پاکستان میں خواتین کا کبڈی میچ دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
صدف علوی نے ٹویٹ کیا : مجھے پاکستانی خواتین کی کبڈی کے میدان میں کامیابیاں سن کر فخر محسوس ہو رہا ہے۔
حنا صفدر نے ٹویٹ کیا : میں ان والدین کی جرا¿ت کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی لڑکیوں کو کھیل میں حصہ لینے کی اجازت دی۔ 
اقراءنے ٹویٹ کیا : خواتین کی کھیلوں میں نمائندگی کسی بھی معاشرے کی نشونما کیلئے لازمی ہوتی ہے۔
عنبرین فاطمہ نے کہا : میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ پاکستانی خواتین اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ یہ بہت حوصلہ افزا قدم ہے۔
آمنہ کے مطابق : آج کا میچ لڑکیوں کو اس بات پر ابھارے گا کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں اور مستقبل میں کھیلوں کے میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔
ودانہ فاروق نے ٹویٹ کیا : سپر کبڈی لیگ کا شکریہ جس نے ہماری لڑکیوں کو اتنا بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ مجھے آج بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ آخر کار وہ وقت آگیا ہے جو خواتین کھیلوں کے میدان میں اتر رہی ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں