Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سائرن بجانے کا تجربہ ہوگا

ریاض .... شہری دفاع کے معاون ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ڈاکٹر حمود الفرج نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعرات کو دوپہر کے وقت تجرباتی سائرن بجائے جائیں گے۔شہری آوازیں سن کر پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر 6ماہ میں سائرن بجانے کا معمول ہے۔ یہ عمل اس لئے دہرایا جاتا ہے تاکہ سسٹم کے موثر ہونے کا اندازہ لگایا جاسکے۔ سائرن جمعرات کو ٹھیک ایک بجے دوپہر کے وقت ریاض، الخرج ، الدرعیہ اور مشرقی ریجن کی تمام کمشنریوں میں بجائے جائیں گے۔
 
 

شیئر: