Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 83 کی تفصیلات سامنے آگئیں

چینی سرٹیفیکیشن سائٹ کی جانب سے ویوو وائے 83 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس فون میں 6.22 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 3180 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کو کالے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت اور لاچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: