Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام میں پیمنٹ فیچر کی آزمائش شروع‎

سوشل شئیرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام بہت جلد پیمنٹ فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے ۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔ صارفین فیچر کی مدد سے تفریحی مقامات اور ہوٹل وغیرہ کی بکنگ سمیت فوڈ سنٹرز وغیرہ کی بکنگ کرا سکیں گے ۔ پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے انسٹاگرام نے فیچر کی سکیورٹی کیلئے ماہر افراد کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں ۔فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اسے جلد ہی عام صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: